طاہر القادری کی تحریک ناکام ہو گئی،اب شور نہ مچائیں،شاویز خان

طاہر القادری کی تحریک ناکام ہو گئی،اب شور نہ مچائیں،شاویز خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ طاہر القادری کی تحریک ناکام ہوگئی ہے اوروہ اب کیوں شور مچا رہے ہیں۔طاہر القادری نے حکومت کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی کوشش کی مگر عوام نے ان کی یہ کوشش ناکام بنادی ۔
عمران خان اور طاہر القادری سن لیں کہ عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں اور رہیں گے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت سنجیدگی سے تحریک انصاف سے بات چیت کررہی ہے عمران خان کی اپنی جماعت میں بغاوت ہوچکی ہے وہ اپنی جماعت سنبھالیں اور جمہوریت کے خلاف منصوبہ بندی کرنی بند کریں۔انہوں نے کہاکہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ٹھو س اقدامات کررہی ہے دہشت گردوں کے خاتمہ کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے جب تک ملک میں امن قائم نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرسکتاقیام امن کے لئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا