دہشتگردی کے خلافجنگ میں قوم متحد ہو چکی ہے،راشدہ یعقوب
لاہور( پ ر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہاہے کہ دہشت گردی نے ملک کو بے پناہ نقصان پہنچایاہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر کوئی قربانی دے رہاہے او راس جنگ میں اب تک ہزاروں پاکستانی جام شہاد ت نو ش کر چکے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہو چکی ہے اور اسی باہمی اتحاد سے دہشت گردوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے شکست دیں گے بچے قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں،بچوں کی بہادری اورجرأت پر پوری قوم کو فخرہے۔ شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا اور وطن عزیز کو دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا ملے گا۔زخمی بچوں کا حوصلہ بلند ہے وہ باہمت ہیں اور قوم کو ان کی بہادری پر ناز ہے۔ سانحہ پشاور ایک بہت بڑا حادثہ ہے جس پر ہر آنکھ اشکبار ہے