نئے سال کی تقریبات کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے،مشتاق احمد سکھیرا

نئے سال کی تقریبات کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے،مشتاق احمد سکھیرا

  

لاہور(وقائع نگارخصوصی)نئے سال کے موقع پر صوبے بھر میں کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، مشتاق احمد سکھیرا نے عوام کے مفاد میں متعدد ہدایات جاری کیں۔اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ پر پابندی اور تمام آر پی اوز، سی پی اوز ،ڈی پی اوز اور سی سی پی او لاہوران ہدایات پر سختی پر عملدرآمد کے پابند ہو نگے۔تمام پولیس فیلڈ افسران کو جاری کیے گئے آئی جی پنجاب کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود گرجہ گھروں، ہوٹلوں اور دیگر مقامات پرنئے سال کے حوالے سے منعقد کی جانے والی تقریبات کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں ۔اس کے علاوہ آتش بازی کا مظاہرہ کرنے والوں اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کریں اور صوبے بھر کی اہم سرکاری عمارات، مارکیٹوں اور دیگر پبلک مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لے کر مناسب اقدامات کریں۔

مزید :

علاقائی -