ڈیوٹی آفیسر سمیت 5ٹریفک اہلکاروں کو شوکاز نوٹس

ڈیوٹی آفیسر سمیت 5ٹریفک اہلکاروں کو شوکاز نوٹس

  

لا ہور ( وقائع نگا ر خصو صی ) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے وزٹ کے دوران ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک سیکٹر شادمان کے انچارج اور سیکٹر ماڈل ٹاؤن کے ڈیوٹی آفیسر سمیت 5ٹریفک اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دئے۔سی ٹی او نے شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کا جائزہ لینے کیلئے سرپرائز وزٹ کیا۔اس دوران جیل روڈ پر ٹریفک پرابلم اور اضافی ڈیوٹی نہ لگانے پر انسپکٹر انجم شہزاد،ماڈل ٹاؤن کے ڈیوٹی آفیسر شکیل جبکہ سیکٹر گلبرگ کے ٹریفک وارڈنز عدنان ،مبشراور صغیر کو غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر شوکاز نوٹس دیئے گئے۔سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک اہلکار سڑکوں پر عوام کی مدداور خدمت کرتے ہوئے نظر آئیں ڈیوٹی میں غفلت اور کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -