خالد پلازہ کی جگہ کا نقشہ ہسپتال کیلئے پاس کروایا گیا تھا،انکشاف

خالد پلازہ کی جگہ کا نقشہ ہسپتال کیلئے پاس کروایا گیا تھا،انکشاف

  

لا ہور (شعیب بھٹی )سانحہ انارکلی پلازہ کے حوالے سے انکشاف، نقشہ ہسپتال کیلئے پاس ہواتھا۔تفصیلا ت کے مطا بق سانحہ انارکلی میں آتشزدگی کا شکار پلازے کے حوالے سے نیا انکشاف سامنے آ گیا، خالد پلازہ کی جگہ کا نقشہ ہسپتال کیلئے پاس کروایا گیا تھا۔ڈی سی او لاہور نے پلازے کے مالک اور نقشہ پاس کرنے والے کیخلاف ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی، خالد پلازے کا نقشہ 1980 میں ہسپتال کیلئے پاس کروایا گیا تھا، تاہم 1997میں اسے مارکیٹ میں تبدیل کر دیا گیا، جو بلڈنگ لاز کی خلاف وزری تھی۔دوسری جانب تین ماہ قبل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمٹ نے انارکلی بازار کے تاجروں کو نوٹسز جاری کیے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ ایمرجنسی آلات مارکیٹ میں نصب نہیں کیے گئے، تاہم ان نوٹسز پر بھی عمل نہیں ہوا۔

مزید :

علاقائی -