پنجاب ہائی وے پٹرول نے1428لیٹر شراب برآمدکر لی

پنجاب ہائی وے پٹرول نے1428لیٹر شراب برآمدکر لی

  

 لاہور (وقائع نگار خصوصی)پنجاب ہائی وے پٹرول نے1428لیٹر شراب برآمدکر لی جبکہ 1420گرام چرس،6کلوبھنگ برآمد۔نیز34ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مشکوک کارنمبر 7158/LZEکو روکنے کی کوشش کی تو 1ملزم فائر کرتے ہوئے موقع سے بھاگ گیا جبکہ پٹرولنگ ٹیم نے کار کو راؤنڈ اپ کرتے ہوئے ملزمان ناصر علی اور اشفاق احمد ساکنان فیصل آباد کو گرفتار کر کے کار کی تلاشی لیتے ہوئے 790لیٹر شراب برآمد کی فرارہونے والے ملزم کانام ڈاکٹر سلیم معلوم ہوا ہے۔مزید کارروائی جاری ہے۔دریں اثناء بہاولپور میں رات کے وقت ملزمان پٹرولنگ ٹیم کو دیکھ کر 550لیٹر شراب چھوڑ کر فرار ہوگئے۔دریں اثناء عاشق، جاوید، مختار، طارق، بشارت، دلشاد، مقبول، شوکت، عزیز، ندیم، ادریس، رفیق، صابر، سلیم، جاوید، امیربخش، دن محمد، بوبا، ذوالفقار،فیاض سے 88لیٹر شراب برآمد کی گئی۔مزید برآں ملزمان اعجاز،اسلم،کاشف،ظفرعلی سے 1420گرام چرس برآمد کی گئی۔علاوہ ازیں صادق سے 6کلو گرام بھنگ بھی برآمد کی گئی اور نشہ میں دھت عارف،یوسف،شاہد،طارق،اظہرجاویداور خالد گرفتار کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -