عطائیوں اور غیر قانونی پریکٹس کرنے والوں کے کاروبار سیل کردئیے گئے

عطائیوں اور غیر قانونی پریکٹس کرنے والوں کے کاروبار سیل کردئیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مریدکے(نامہ نگار) ڈرگ انسپکٹر تحصیل مریدکے سحرکرن نے چوتھے روز کاروائی کے دوران نصف درجن سے زائد عطائیوں اور غیر قانونی پریکٹس کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کا کاروبار سیل کر دیا جبکہ سیل شدہ میڈیکل سنٹر کھولنے پر تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ ڈی سی او شیخوپورہ راشد کمال کی خصوصی ہدائت پرخاتون ڈرگ انسپکٹر نے دور افتادہ علاقوں میں چھاپے مارے اور غیر قانونی میڈیکل پریکٹس کرنے والے نصف درجن سے زائد افراد کی دکانیں سیل کر دیں جبکہ موضع نذر آباد میں نذر کلینک کے نام سے چلنے والے ادارے کی سیل توڑنے پر اس کے خلاف تھانہ صدر مریدکے میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ سحر کرن نے ایک ہفتے کے دوران دو درجن سے زائد عطائیوں کے خلاف کاروائی کی جبکہ میڈیکل سٹوروں پر ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والوں کو بھی باز رہنے کی تنبیہہ کی۔ خصوصی آپریشن کے دوران غیر قانونی لیبارٹریوں کے خلاف بھی کاروائی کی گئی جبکہ ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے کلینک پر قائم غیر قانونی میڈیکل سٹوروں کو بھی فوری بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -