بجلی کنکشن کا ٹنے پر واپڈا ملاز م پر را نا بشارت اور ساتھیوں کامبینہ تشدد

بجلی کنکشن کا ٹنے پر واپڈا ملاز م پر را نا بشارت اور ساتھیوں کامبینہ تشدد

  

 پتوکی (نامہ نگار)بجلی کا کنکشن کا ٹنے پر واپڈا ملاز م پر را نا بشارت اور اس کے ساتھیوں کا وحشیانہ تشددوا پڈا ملازمین نے احتجاج کے بعد کا م چھوڑ ہڑتال کر دی تھانہ سٹی میں مقدمہ درج تفصیلات کے مطا بق ملانوالہ بائی پا س پر انصاف ڈیری فا رم کابجلی بل جمع نہیں کر وایا گیا تھا جس پر وا پڈا ملازم محمد اشفاق لا ئن مین کنکشن کا ٹنے گیا تو وہاں پر امید وارسا بقہ صو بائی اسمبلی رانا ممتا ز علی خاں کے بھائی رانا بشارت ہمراہ 5کس نامعلوم افراد نے واپڈ ا ملازم پر وحشیانہ تشدد کیا اور کئی گھنٹوں تک کمرے میں یرغمال بنائے رکھا جس پر واپڈا کے سینکڑوں ملازمین نے سردار نوید عا شق کی قیادت میں غنڈہ عنا صر کے خلا ف شدید احتجاج کیا اور کام چھوڑ ہڑ تال کر دی انھوں نے مطالبہ کیا اگر انصاف نہ ملا تو ملزمان کی گرفتاری تک تمام سرکا ری دفاتر بند رکھے جائیں گے اس موقع پر ایس ڈی او سٹی ،رورل،اور سرکل ایکس سی این بھی موقع پر پہنچ گئے اور وا قع کی بھر پور مزمت کی اور ملزمان کی گرفتاری تک وا پڈا یونین کا مکمل سا تھ دیا جائے گا ۔مدعی کی درخواست پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -