چور دروازہ توڑ کر لاکھوں روپے مالیتی بکریاں لے کرفرار

چور دروازہ توڑ کر لاکھوں روپے مالیتی بکریاں لے کرفرار

  

 بچیانہ(نمائندہ خصوصی)نامعلوم چور دروازہ توڑ کر لاکھوں روپے مالیتی بکریاں چرا کرفرار۔ علاقہ میں بڑھتی ہوئی چری کی وارداتوں سے اہل علاقہ میں تشویش۔اعلیٰ حکام سے کاروائی کا مطالبہ ؤ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات نامعلوم چور بچیانہ کے رہائشی محمد افضل غفاری کی حویلی کا دروزاہ توڑ کر وہاں سے باندھی ہوئی لاکھوں روپے مالیتی 3 بکریاں چرا کر فرار ہوگئے جن کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ رات بھی نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیتی 2گائے چرا کر فرار ہوگئے تھے۔ علاقہ میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کے باعث اہل علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بچیانہ پولیس چوکی میں ایماندار افسر کی تعیناتی کرکے علاقہ سے جرائم کا قلع قمع کرنے کیلئے مناسب اقدامات کئے جائیں۔

مزید :

علاقائی -