سب انجینئرنے جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹور لئے
شیخوپورہ(بیورورپورٹ)محکمہ آبپاشی کے ایک سب انجینئر نے بڑے افسروں کو اعتماد میں لئے بغیر ہی ایک ٹھیکیدار کو ترقیاتی کام دلوانے کا جھانسہ دیکر اس سے لاکھوں روپے بٹور لئے، تھانہ اینٹی کرپشن پولیس نے ٹھیکیدار محمد فاروق کی رپورٹ پر سب انجینئر محمد افضل چیمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ، دریں اثناء تھانہ اینٹی کرپشن نے گورنمنٹ بشیر ماڈل پرائمری سکول رانا ٹاؤن کے ٹیچر شہزاد احمد کے خلاف ایک شخص عبدالغفور سے نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر 1لاکھ 30ہزار روپے بٹورنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔