غازی آباد کیری ڈبہ کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر سے ڈرائیور کی ٹانگ ٹوٹ گئی

غازی آباد کیری ڈبہ کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر سے ڈرائیور کی ٹانگ ٹوٹ گئی

  

لاہور(کرائم سیل)تھانہ غازی آباد کے علاقہ میں موٹر سائیکل رکشہ اور کیری ڈبہ کے مابین تصادم سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔جبکہ کیری ڈبہ سوار موقع سے فرار ہو گیا۔ریسکیو ٹیم نے زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق رکشہ ڈرائیور محمد اعظم گزشتہ روز موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے کیری ڈبہ سوار نے اس کو داہنی جانب سے ٹکڑ ماری جس کی وجہ سے وہ موٹر سائیکل رکشہ کا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سڑک کے کنارے پر موجود درخت سے جا ٹکڑایا ۔اور اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ کیری ڈبہ سوار موقع سے فرار ہو گیا ۔مقامی افراد نے ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد کے بعد ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -