ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

  

 لاہور(کرائم سیل)صوبائی داراحکومت میں سال 2014کی آخری چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرا ئع کے مطابق گلشن اقبال میں شوکت کی فیملی سے اڑھائی لاکھ،ڈیفنس اے میں مون خان اور اسکی فیملی سے 70ہزار، سول لائن کے علاقہ سے مدثر اکرام سے موٹر سائیکل موبائل نقدی، ملت پارک میں عمیر مجید سے ایک لاکھ ، سمن آباد سے ریاض شاہ سے موٹر سائیکل موبائل نقدی، مصطفی ٹاؤن سے کاشف امیر سے 64 ہزار ، ڈیفنس کے رہائشی اکبر کے اہل خانہ کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر گھر سے 9 لاکھ،نواب ٹاؤن دبئی ٹاؤن میں چار ڈاکو سکیورٹی گارڈ امجد کو باندھ کر پلاٹ سے 2لاکھ کی بیٹریاں اور نقدی مو بائل،مصطفی ٹاؤن ایجوکیشن ٹاؤن میں آصف کے گھر سے چار ڈاکو ساڑھے پانچ لاکھ کی نقدی زیورات اوردیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ڈیفنس اے ڈبلیو بلاک فیز تھری میں فرید ملک کے گھر سے 5لاکھ،ڈیفنس اے کے بلاک میں شبرکے گھر سے 2لاکھ اور ڈیفنس بی کے حمید علی کے گھر سے1لاکھ کی نقدی زیورات چوری کر لئے گئے جبکہ باغبانپورہ محمود بوٹی کے قریب ضمیر احمدسے چار لاکھ،ہربنس پورہ میں شہزادنبیل سے ایک لاکھ 78ہزار کی نقدی اورموبائل فون چھین لیا۔اسلام پورہ سے محمد علی ، اکبری گیٹ سے سلیم حمید ، داتا دربار سے عمران بٹ ،بادامی باغ سے عمرالطاف، شفیق آباد سے اسداللہ،پرانی انار کلی سے کاشف ، ملت پارک سے حاجیخورشید ، اقبال ٹاؤن سے بلال ،سمن آباد سے خرم پاشا،ساندہ سے تنویرا حمد، مصطفےٰ ٹاؤن سیشاہد علی ، فیکٹری ایریا سے تبسم کلیم، مناواں سے مہران خان، فیکٹری ایریا سے مظفرہدایت،کوٹ لکھپت سے غلام مصطفی اورکامران ،غالب مارکیٹ سے خلیل کی موٹرسائیکلیں جبکہ پرانی انار کلی سے نبیلہ ، ریس کورس سے عاشق، وحدت کالونی سے ادریس ، اقبال ٹاؤن سے کامران شریف ،سبزہ زار سے مزمل احمد،ستوکتلہ سے آفتاب شیخ، ڈیفنس بی سے کاظم پاشا،جنوبی چھاؤنی سیشمشاد احمد ،ماڈل ٹاؤن سے زاہدخان، گارڈن ٹاؤن سے حنیف بھٹی، فیصل ٹاؤن سے رفیق کی گاڑیاں چوری کر لیں گئی۔

مزید :

علاقائی -