اسلام پورہ ، شہری کی جیب کٹ گئی ،پولیس کا کارروائی سے انکار

اسلام پورہ ، شہری کی جیب کٹ گئی ،پولیس کا کارروائی سے انکار
اسلام پورہ ، شہری کی جیب کٹ گئی ،پولیس کا کارروائی سے انکار

  

 لاہور(کرائم سیل)اسلام پورہ کے علاقہ میں شاپنگ کے لیے آئے شہری کی جیب کاٹ لی گئی ،متاثرہ شخص رپورٹ درج کروانے کے لیے تھانہ کے چکر لگانے پر مجبور ہو گیا۔متاثرہ شخص محمد لقمان کے مطابق وہ وحدت کالونی کا رہائشی ہے گزشتہ روز وہ شاپنگ کرنے کے لیے اسلام پورہ بازار میں گیا تھا جب کہ اس کی جیب میں 5ہزار روپے تھے، ایک دکان پر رک کر اس نے 2ہزار کا سامان خریدا بعد ازاں ایک اور دکان پر جا کر جب وہ شاپنگ کرنے لگا تو پتہ چلا کہ اس کی جیب کاٹی جا چکی ہے ۔جب وہ تھانہ اسلام پورہ میں درخواست دینے گیا تو پولیس اہلکاروں نے لیت و لعل سے کام لینا شروع کر دیااور اسے چند گھنٹے بعد آنے کا کہا اس معاملے میں اس نے تھانہ کے 3چکر لگا لیے ہیں لیکن تاحال پولیس کی جانب سے درخواست درج نہیں کی گئی ہے۔اس حوالے سے تھانہ اسلام پورہ میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ محمد لقمان نامی کوئی شخص یہاں درخواست لے کر نہیں آیا ہے۔

مزید :

علاقائی -