سندھ میں اپوزیشن کا وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
کراچی (مانٹیرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے گزشتہ روز سابق صدر پرویز مشرف سے طویل ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں طے کیا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری پہلے ہی الزام لگاچکے ہیں کہ سابق صدر پرویزمشرف سندھ حکومت کو غیر مستحکم کررہے ہیں۔