ایرانی قونصلیٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرکاوکلاءکے ہسپتال کا دورہ

ایرانی قونصلیٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرکاوکلاءکے ہسپتال کا دورہ

  

لاہور(نامہ نگار) ایرانی قونصلیٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آف پروجیکٹ ہاﺅسنگ فونڈیشن ری پبلک آف ایران احمد رضا فاطی نے گزشتہ روز لاہور بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وکلاءکے ہسپتال کا دورہ کیا ۔انہوں نے صدر لاہور بار چودھری محمد اشتیاق کو ہسپتال کی تعمیر میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر سابق گونرر پنجاب سر دار لطیف کان کھوسہ کے بیٹے سردار بلغ شیر کان کھوسہ، نو منتخب ممبر پنجاب بار کونسل عبدالصمد خان بسریا، سیکرٹری جنرل چوہدری محمد سلیم لادی سیکرٹری قسیم اسلم ہنجراءکے علاوہ عاشق رانا،راشد عزیز میاں محمد عارف موجود تھے جنہوں نے مہمان کو اپنے پرجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی ایرانی قونصلیٹ کے تعمیراتی انجینئر احمد رضا فاطی نے اس موقع پر بتایا کہ انہیں اس جگہ پر ہسپتال تعمیر کرنے کا منصوبہ بہت پسند آیا کیونکہ اس جگہ کے آس پاس کوئی اور ہسپتال نہیں ہے لہٰذا وہ اس کی تعمیر کے متعلق تما دستاویز ہمیں فراہم کریں اور ہمرا ملک ایران اس ہسپتال کو ہر ممکن تعمیر کرے گا انہوں نے بتایا کہ ہم نے اسی طرح جھنگ ،کراچی اور دیگر متعدد شہروں میں بڑے بڑے ہسپتال تعمیر کئے ہیں جہاں عام آدمی کو علاج معالجہ کی سہلوتیں فراہم کی جاری ہیں صدر لاہور بار ایسوسی ایشن چوہدری محمد اشتیاق نے انہیں اس ہسپتال کی تعمیر پر آنے والے تخمینہ کے متعلق بھی بریف کیا جس پر انہوں نے کہا کہ آپ ہمیں اس بلڈنگ کا پورا نقشہ جس میں سینٹری،بجلی،پانی کی سپلائی کا تمام پلان ہو دے دیں ہم اس کے متعلق کود بھی تخمینہ لگائیں گے اور ہماری کوشش ہو گی کہ یہ ہسپتال ہماری طرف سے اس علاقہ کی عوام کو سہولت کے لئے بنا کر دیا جائے۔

دورہ

مزید :

صفحہ آخر -