لاہور ہائیکورٹ کی اراضی محکمہ اوقاف کو واپس کرنے کی درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ کی اراضی محکمہ اوقاف کو واپس کرنے کی درخواست خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے شاہ چراغ بلڈنگ جی پی او چوک سے ملحقہ لاہور ہائی کورٹ کی 7کنال اراضی محکمہ اوقاف کو واپس کرنے کی درخواست خارج کر دی ۔سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں مسٹر جسٹس جواد ایس خواجہ اور مسٹر جسٹس اقبال حمید ا لرحمن پر مشتمل بنچ نے محکمہ اوقاف کی اپیل پر سماعت کی، محکمہ اوقاف کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ حکومت نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے شاہ چراغ بلڈنگ کے ساتھ جی پی او چوک میں واقعہ 7کنال وقف اراضی محکمہ اوقاف کے سپرد کی تھی۔حکومتی نوٹیفکیشن کے تحت یہ اراضی محکمہ اوقاف کی ملکیت ہے جس پرلاہور ہائی کورٹ نے قبضہ کررکھا ہے ۔وکیل نے استدعا کی کہ ہائیکورٹ سے اس کاقبضہ واگزار کرایا جائے۔دوسری طرف ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خاور اکرام بھٹی اور رجسٹرار ہائیکورٹ کی طرف سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ حکومتی نوٹیفکیشن سے قبل بھی یہ اراضی ہائیکورٹ کی ملکیت اور مقبوضہ تھی لہذا محکمہ اوقاف کی اپیل بے بنیاد ہے، سپریم کورٹ نے دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد محکمہ اوقاف کی اپیل مسترد کردی۔
خارج

مزید :

صفحہ آخر -