پاک فوج کی شوال میں کاروائی ،23دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کی شوال میں کاروائی ،23دہشتگرد ہلاک

  

                         اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے جیٹ طیاروں کے ذریعے شوال کے علاقے میں کاروائی کی ہے جس کے نتیجے میں 23دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میںفضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں 23دہشتگرد ہلاک ہو ئے اور دہشتگردوں کے 4ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔پاک فوج کی یہ کاروائی آپریشن ضرب عضب کا حصہ ہے جس میں اب تک ہزاروں کی تعداد میںدہشتگردہلاک ہوچکے ہیں اور ان کا کمانڈ اور کنٹرول سسٹم بھی ختم کردیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -