نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچانے کیلئے سپورٹس کا فروغ ضروری ہے ،حمزہ شہباز

نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچانے کیلئے سپورٹس کا فروغ ضروری ہے ،حمزہ شہباز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماو رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کومنفی سرگرمیوں سے بچانے کیلئے سپورٹس کا فروغ ضروری ہے ۔نوجوان ہماری قوم کی طاقت ہیںاور اس طاقت کا صحیح استعمال کرنے کے لئے حکومت یوتھ فیسٹول جیسی مثبت سرگرمیوں کو ترویج دے کرنوجوانوں کو آگے بڑھنے کا حوصلہ اور عزم دے رہی ہے ۔سپورٹس فیسٹول کے انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج ابھرا اور ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی ریکارڈ توڑنے پر بے حد پزیرائی اور اعتماد ملا۔سپورٹس فیسٹول کا انعقاد نوجوانوں خصوصا کھلاڑیوں کے روشن مستقبل کی نوید بن گیاہے۔ یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔حمزہ شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہارماڈل ٹاﺅن مسلم لیگ(ن) سیکرٹریٹ میںیوتھ فیسٹول 2015کے انعقاد کے حوالے سے کھیل و ثقافت اور میڈیا کے ماہرین کی مشاورت اور تجاویزکیلئے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم وکھیل رانا مشہود احمد خان اور ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈعثمان انور کے علاوہ کھیل و ثقافت سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی ۔حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ سپورٹس فیسٹول 2014میں ہمارے نوجوانوں نے 42عالمی ریکارڈ توڑ کرثابت کیا کہ صلاحیت ،جذبے اور عزم میںوہ کسی سے کم نہیں ۔ اس فیسٹول کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ صوبے کے 40لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو اپنی خداداد صلاحیتوں کے اظہار کیلئے ایک موثر پلیٹ فارم میسر آگیاجسے استعمال کرتے ہوئے انکے اعتماد اور کارکردگی میں اضافہ ہوا اور انہیںملکی و بین الاقوامی سطح پر پہچان ملی ۔انہوں نے کہاکہ ان ینگ سپورٹس مینوں کو ملک کی قومی ٹیموں تک رسائی میںبھر پور معاونت فراہم کی جائے گی ۔صوبے میں سپورٹس کے انفراسٹرکچر کو مستحکم بنیادوں پراستوار کیاجارہاہے۔سپورٹس کمپلیکس ،کرکٹ گراﺅنڈ ز او ردیگر سپورٹس کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے فنڈز سمیت کسی قسم کی رکاوٹ آڑے نہیں آنے دی جائے گی ۔انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پہلے ہی سپورٹس کے فروغ کیلئے ایک ارب سے انڈو منٹ فنڈز قائم کرچکی ہے یہ فنڈز باصلاحیت مگر غریب اور کم وسیلہ نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے او رملک و قوم کا م نام روشن کرنے میں ممدو معاون ثابت ہورہاہے ۔حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ سپورٹس کے ماہرین کی مدد سے صوبے کیلئے موثر سپورٹس پالیسی تشکیل دی جارہی ہے اور صوبے میں سپورٹس کے انفراسٹرکچر کی حفاظت اور آنے والی نسلوں کو منتقلی یقینی بنانے کیلئے قانون سازی بھی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاہے کہ یوتھ فیسٹول ایک Succes Storyہے۔ جس سے ہمارے نوجوانوں کو گھٹن سے نجات ملی اور وہ اپنی کھیلوں کی صلاحیتوں کی بنا پر آگے بڑھ کر پوری دنیا میں اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے قابل ہوئے ہماری حکومت یوتھ فیسٹول کا انعقاد جاری رکھ کر نوجوانوں میں سپورٹس کلچر عام کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کا نوجوان باشعور او رمتحرک ہے۔ ہمارا فرص ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو مایوسی اور ناامیدی کے اندھیر وں سے نکال کر مثبت او ر تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کریں ۔ اس مقصد کیلئے حکومت تمام تر وسائل او رویثرن بروئے کارلارہی ہے ۔اجلاس میں سپورٹس سے تعلق رکھنے والی شخصیات توقیر ڈار،ہارون الرشید ،پرویز جمال میر ،سعید اجمل اور سینئر صحافیوں نے پنجاب سپورٹس فیسٹول 2015کے حوالے سے مختلف تجاویز اور آراپیش کیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -