حکمران مسلسل بھارتی جارحیت پرخاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،اعجاز چودھری

حکمران مسلسل بھارتی جارحیت پرخاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،اعجاز چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے سیالکوٹ بارڈر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، آئے روز بھارت کی طرف سے پاکستانی سرحدی علاقوں میں معصوم اور بے گناہ شہریوں کونشانہ بنایا جا رہاہے ، ہمارے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں آج بھی بھارتی فوج نے فلیگ میٹنگ کے بہانے جارحیت کا نشانہ بنا کر دو رینجر اہلکاروں کو شہید کردیا ،یہ بھارت کی کھلی دہشت گردی کامنہ بولتا ثبوت ہے ،انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکومت بھارت کے آگے بھیگی بلی بننے کی بجائے بارڈر پر مسلسل جارحیت کے خلاف واضح سٹینڈ لے ، اعجاز احمد چوہدری نے شہیدہونے والے رینجر اہلکاروں کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیااور دعاء کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور ان کے والدین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین اعجاز چودھری

مزید :

صفحہ آخر -