پٹرول کی قیمتوں میں متوقع کمی ، بیشتر پٹرول پمپوں نے فروخت بندکر دی

پٹرول کی قیمتوں میں متوقع کمی ، بیشتر پٹرول پمپوں نے فروخت بندکر دی

  

لاہور(کامرس رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع کمی کے باعث صوبائی دارالحکومت کے بیشتر پٹرول پمپوں نے سیل بند کر دی جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ پمپ مالکان نے متوقع کمی کی وجہ سے نقصان سے بچنے کے لئے منگل کو پٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیوں سے سٹاک نہیں لیا ۔ صرف ان پمپوں نے سٹاک لیا جن کی سیل زیادہ ہے ۔ سٹاک نہ لینے کے لئے کئی پمپوں پر منگل کی رات کو ہی پٹرول و ڈیزل ختم ہو گیا جبکہ بیشتر پمپوں پر گزشتہ روز دوپہر سے قبل پٹرول و ڈیزل ختم ہو گیا ۔ جن پمپوں پر سیل جاری رہی وہاں سارا دن گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی طویل قطاریں لگی رہیں ۔ لوگ پٹرول کی تلاش میں ایک پمپ سے دوسرے پمپ کا سفر کرتے رہے ۔ پٹرول ختم ہونے پر لوگ سڑکوں پر موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو دھکا لگاتے بھی نظر آئے ۔

پیٹرولیم مصنوعات

مزید :

صفحہ آخر -