تھرپارکر، مزید5بچے غذائی قلت کی بھینٹ چڑھ گئے،مجموعی تعداد 26ہو گئی

تھرپارکر، مزید5بچے غذائی قلت کی بھینٹ چڑھ گئے،مجموعی تعداد 26ہو گئی

  

                       تھرپاکر(آئی این پی)تھرپارکر میں مزید پانچ بچے غذائی قلت کی بھینٹ چڑھ گئے ، اکانوے روز میں ہلاکتوں کی تعداد دو سو اکسٹھ ہوگئی ، متاثرین امدادی اشیاء، پانی ، خوراک اور ادویات کو ترس گئے۔ہر روز ایک نیا ماتم اور سسکیاں ، صحرائے تھر میں بھوک ، بیماری اور موت نے مکینوں کی زندگی اجاڑدی۔ درجنوں ماو¿ں کی گودیں اجڑ گئی ، مٹھی اور کھنیسر میں مزید پانچ پھول کھلنے سے پہلے مرجھا گئے۔ اپنے لعل ہمیشہ کیلئے کھو دینے پر والدین غم سے نڈھال ہوگئے۔ دوسری جانب طبی سہولتوں کی عدم دستیابی سے بیماروں کی زندگی پر موت کے سائے منڈلائے ۔ سیکڑوں دیہات میں بھوک ناچنے لگی ۔ حکومت سندھ کی تمام تر کارروائیاں تاحال بے سود رہیں۔ متاثرین امدادی اشیاء ، پانی ، خوراک ، اور ادویات کو ترس گئے ۔انتظامیہ اور محکمہ صحت کے دعووں کے باوجود متاثرہ دیہات میں میڈیکل ٹیمیں مقرر نہیں کی جا سکیں ۔

مزید :

صفحہ اول -