خواتین کے قتل اور ان پرمختلف مظالم کے واقعات کے 7ہزار 450 مقدمات درج
لاہور(رپورٹ :کامران مغل)پاکستان بھرمیں گزشتہ سال خواتین کے قتل اور ان پرمختلف مظالم کے واقعات کے 7ہزار 450 مقدمات درج کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق سال 2014میں پاکستان بھر میں خواتین کے ساتھ ظلم وزیادتی اور تشددکے جومختلف واقعات وقوع پذیر ہوئے ان میں سے 1543خواتین کوزبردستی اغواءکیاگیا،1256خواتین کو مختلف وجوہات کی بناءپر قتل کردیا گیا ، 1149خواتین کو بداخلاقی کا نشانہ بنایا گیا ،708خواتین نے گھریلو حالات اورمعاشی وجوہات کی بناءپر خودکشی کرلی جبکہ پولیس کے ناروا سلوک سے تنگ آکر تھانوں کے سامنے خواتین کی خودسوزی کے واقعات بھی سامنے آئے جبکہ604خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کردیاگیا۔اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں 4خواتین روزانہ اغوائ، 3رروزانہ قتل ،2روزانہ خودکشی،2روزانہ بداخلاقی جبکہ 2کو روزانہ غیرت کے نام پر قتل کردیا جاتا ہے۔یہ اعدادوشمار پولیس ریکارڈ سے لئے گئے ہیں جبکہ بہت سے واقعات ایسے بھی ہیں جن کے مقدمات ہی درج نہیں ہوئے ۔
مقدمات درج