’’شادی کی خبر کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے‘‘ عمران خان کا ٹویٹ

’’شادی کی خبر کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے‘‘ عمران خان کا ٹویٹ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی شادی کی خبریں گزشتہ کئی دنوں سے الیکٹرانک، پرنٹ و سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ عمران خان نے اینکر پرسن ریحام خان سے خفیہ شادی کر لی ہے تاہم وہ ابھی تک اس کا اعلان نہیں کر رہے۔ برطانوی میڈیا میں بھی ان کی شادی کے بارے میں خبریں شائع ہوئیں جن کو دیکھتے ہوئے عمران خان کو بھی اپنا موقف دینا ہی پڑا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پر جاری ایک پیغام میں عمران خان نے شادی کی خبر کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید تاہم انہوں نے یہ کہا ہے کہ ’’ ان کی شادی کی خبر کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے‘‘۔ عمران خان کے اس پیغام نے شادی کی خبروں کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے اور ان کے چاہنے والے ایک بار پھر شکوک و شبہات میں مبتلا ہو گئے ہیں کہ کیا عمران خان نے واقعی شادی کر لی ہے اور اگر کر لی ہے تو مبہم موقف دینے کی کیا ضرورت پیش آئی، وہ واضح موقف بھی دے سکتے تھے اور اگر انہوں نے شادی نہیں کی تو وہ اس بارے میں بھی واضح طور پر بتا سکتے ہیں کہ ان کی شادی کی خبریں سراسر غلط اور جھوٹا پراپیگنڈہ ہیں۔عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اگر دھاندلی میں ملوث نہیں تو اسے تحریک انصاف کے فارمولے کے مطابق جوڈیشل کمیشن بنانے سے ڈرنا نہیں چاہیے۔ پی ٹی ا?ئی کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے فارمولے سے اگر جوڈیشل کمیشن بنایا گیا تو دھاندلی ثابت بھی ہوگئی تو بے نقاب نہیں ہوسکے گی۔ ن لیگ اگر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے تحریک انصاف کا فارمولا تسلیم کرلے اور وہ دھاندلی میں ملوث نہیں تو اسے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے

مزید :

صفحہ اول -