عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان پر ہی ہو گی ،ڈاکٹر رحیق عباسی

عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان پر ہی ہو گی ،ڈاکٹر رحیق عباسی

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)عالمی میلاد کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے تحت سالانہ 31ویں عالمی میلاد کانفرنس حسب روایت 11 اور 12ربیع الاول کی شب 3جنوری(ہفتہ) مینار پاکستان پر ہی ہو گی۔کارکنان کی طرف سے شدید دھند،سردی اور دہشت گردی کے خوف کو مسترد کر کے مینار پاکستان پر عالمی میلاد کانفرنس منعقد کرنےکے فیصلے پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کارکنان اور ذمہ داران کو شاباش دی اور کہا کہ یہ فیصلہ محسن انسانیت نبی اکرم ﷺ کی ذات پاک سے لازوال محبت کا قابل فخر اظہار ہے،کائنات کی سب سے بڑی خوشی آقا ﷺ کی ولادت ہے،ہمیں اپنی تمام خوشیوں سے بڑھ کرحضور ﷺ کی ولادت کا جشن منانا چاہےے ،وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں عالمی میلاد کانفرنس کےلئے تشکیل دی گئیں انتظامی کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر خرم نواز گنڈا پور ،جواد حامد،ساجد بھٹی،حاجی منظور،شہزاد رسول،سہیل رضا،ارشاد طاہر،حافظ غلام فرید و دیگر بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر صحیح عمل صرف اسی طور پر ممکن ہے جب ہم اپنے آقا ﷺ کی ذات سے اپنے تعلق کو مضبوط کریں گے اور اس تعلق کو مضبوط بنانے کا بہترین موسم ماہ ربیع الاول شریف ہے۔ دنیا کو جہالت سے نکال کر شعور و آگہی کا نور دینے والے مصطفی ﷺ کی ولادت کا مہینہ آ گیا ہے ۔اس ماہ دیوانہ وار خوشی کا اظہار کر کے اللہ کی عظیم نعمت پر شکر ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان عالمی میلاد کانفرنس میں اہلیان لاہور جلوسوں کی شکل میں درود و سلام پڑھتے ہوئے آئیں ،میلاد کانفرنس میں شرکت کےلئے آنے والے جلوسوں پر لوگ پھولوں کی پتیاں نچھاور کریں ،لاہور والے مینار پاکستان میں اتنی بڑی تعداد میں شرکت کریں کہ فضا غلام ہےںغلام ہیں رسول ﷺ کے غلام ہیں اور مرحبا مرحبا آمد مصطفی ﷺمرحبا کے مقدس نعروں سے گونج اٹھے،انہوں نے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس میں مشائخ عظام،جید علمائے کرام،معروف مذہبی و سیاسی شخصیات ،طلبا ،تاجر تنظیمیں اور سماجی رہنماﺅں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی ،ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ آقا ﷺ کی ولادت کے باعث انسان کو جینے کا سلیقہ نصیب ہوا،کائنات کا وجود آقا ﷺ کی ذات تعلق عشق کی بحالی میں ہے اور اس تعلق کو بحال اور مضبوط کرنے کےلئے ماہ میلاد سے بڑھ کر کوئی اور وقت نہیں ہو سکتا ۔گلی گلی،قریہ قریہ حضور ﷺ سے محبت کا اظہار ہونا چاہےے۔

مزید :

صفحہ آخر -