نئے سال میں بھی قومی امنگوں کے مطابق سیاست کر ینگے ،محمود الرشید

نئے سال میں بھی قومی امنگوں کے مطابق سیاست کر ینگے ،محمود الرشید

  

 لاہور (نمائندہ خصوصی )اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف نئے سال میں بھی قومی امنگوں کے مطابق سیاست کر یگی ‘حکمران مزید کسی دھر نے اور احتجاج کے حالات پیدا کر نے کی بجائے فوری عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کی تحقیقات کر وائیں ‘دہشت گر دی کے خاتمے کیلئے قوم کو نئے جذبے کے ساتھ آگے بڑ ھنا ہو گا تاکہ ملک کے دشمنوں کو ہمیشہ کیلئے ختم کیا جاسکے ۔ گزشتہ روز اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا کہ پاکستان میں کر پٹ اور نااہل حکمرانوں کی وجہ سے عوام بہت سے مسائل کا شکار ہو چکی ہے اور ہر پاکستانی ملک میں تبدیلی چاہتا ہے ۔ محمود الرشید

مزید :

صفحہ آخر -