عمران خان نے اپنی شادی کے حوالے سے خبروںکی تردید کر دی

عمران خان نے اپنی شادی کے حوالے سے خبروںکی تردید کر دی

  

لاہور (عامر خان سے) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی شادی کے حوالے سے خبروںکی سختی سے تردید کی ہے۔ روزنامہ ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اگر شادی کروں گا تو چھپ کر نہیں، بلکہ اعلانیہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں آج کل میری شادی کے حوالے سے گردش کرتی ہوئی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ اس حوالے سے عمران خان کہا کہ ابھی تک میں نے شادی نہیں کی اور فی الحال شادی کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ انہوں نے رحم خان ”اینکر“ کے حوالے سے شادی کی افواہوں کی سختی سے تردید کی۔

مزید :

صفحہ اول -