پروفیسر افضل توصیف اور پروفیسر صابر لودھی کی وفات پر آصف علی زرداری کا اظہار تعزیت

پروفیسر افضل توصیف اور پروفیسر صابر لودھی کی وفات پر آصف علی زرداری کا اظہار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( خصوصی رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں معروف ادیب اور ماہر تعلیم پروفیسر افضل توصیف اور پروفیسر صابر لودھی کی وفات پر کہا ہے کہ انہیں پروفیسر افضل توصیف اور پروفیسر صابر لودھی کی وفات کی خبر سن کر انتہائی صدمہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ادیب اور استاد معاشرے کے اہم رکن ہوتے ہیں اور ان کی وفات پر ان کے پرستار، شاگرد اور اہل خاندان کے دکھ میں وہ برابر کے شریک ہیں۔ آصف علی زرداری نے مرحومہ پروفیسر افضل توصیف اور مرحوم پروفیسر صابر لودھی کی روح کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید :

صفحہ آخر -