یمن مٰیں مذہبی تقریب میں خودکش حملہ ، 33 افراد جاں بحق

یمن مٰیں مذہبی تقریب میں خودکش حملہ ، 33 افراد جاں بحق
یمن مٰیں مذہبی تقریب میں خودکش حملہ ، 33 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک) وسطی یمن میں خودکش حملے کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک اور گورنر سمیت درجنوں زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی قبیلے کی جانب سے  ربیع الاول کے حوالے سے ثقافتی سینٹر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی اور اسی دوران  حجاب پہنے خودکش  حملہ آور اندرداخل ہوگیا ۔ حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ تقریب کو  فرقہ وارانہ بنیاد پرنشانہ بنایا گیا۔  خودکش حملے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طِبی امداد فراہم کی جارہی ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔