سال 2014ءکا آخری مقدمہ اور 2015ءکا پہلا مقدمہ

سال 2014ءکا آخری مقدمہ اور 2015ءکا پہلا مقدمہ
سال 2014ءکا آخری مقدمہ اور 2015ءکا پہلا مقدمہ

  

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں 2015ءکا پہلا مقدمہ تھانہ بھاٹی گیٹ میں درج کرایا گیا اور سال2014ءکا آخری مقدمہ سبزہ زار میں درج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقدنئے سال کا پہلا مقدمہ مہ ایس ایچ او مظہر اقبال نے ملزم جاوید خان سے پسٹل اور گولیاں برآمد ہونے پر درج کیا ہے اور اس کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔

 پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نیشنل باڑہ مارکیٹ شاہ عالمی میں خطرناک ملزم جاوید خان وارداتوں کی پلاننگ کر رہا ہے جس کے بعد پولیس نے چھاپہ مارا اور ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

 دریں اثناءسال کا آخری مقدمہ تھانہ سبزہ زار میں سوڈیوال کے رہائشی واجد عرف واجدی کے خلاف 3 کلو چرس برآمد ہونے پر درج ہوا ۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید :

لاہور -