عقیدت مندوں کی درخواست پر مولانا عبدالعزیز کی سرگرمیاں محدود

عقیدت مندوں کی درخواست پر مولانا عبدالعزیز کی سرگرمیاں محدود
عقیدت مندوں کی درخواست پر مولانا عبدالعزیز کی سرگرمیاں محدود

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز نے بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کی پرزور درخواست پر اپنی سرگرمیاںمحدود کرتے ہوئے جامعہ حفصہ اسلام آباد میں ہی قیام کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالعزیز ملک بھر سے بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کی درخواست پر لال مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے ٹیلی فونک خطاب کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

 شہداءفاﺅنڈیشن آف پاکستان (لال مسجد) نے خطیب لال مسجد کی نامعلوم مقام میں منتقلی کی تردید کردی ہے۔ شہداءفاﺅنڈیشن نے ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جنجوعہ کے اس بیان کی بھی سختی سے تردید کی ہے کہ مولانا عبدالعزیز کے نمائندوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مولانا تھا نے میں آکر اپنا بیان قلم بند کرائیں گے۔

مزید :

اسلام آباد -