تین دن میں طیارہ رن وے سے ہٹایانہ جاسکا، انٹرنیشنل پروازوں کا لینڈنگ سے انکار

تین دن میں طیارہ رن وے سے ہٹایانہ جاسکا، انٹرنیشنل پروازوں کا لینڈنگ سے انکار
تین دن میں طیارہ رن وے سے ہٹایانہ جاسکا، انٹرنیشنل پروازوں کا لینڈنگ سے انکار

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سول ایوی ایشن کی کارکردگی کا منہ بولتاثبوت مل گیا اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کامرکزی رن وے تین دن سے بند ہونے کی وجہ سے     انٹرنیشنل پروازوں نے لینڈنگ سے انکار کردیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ایئرلائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی وجہ سے ایئرپورٹ کامرکزی رن وے بند ہوگیا تھالیکن تین دن گزرجانے کے باوجود رن وے کلیئر نہ کرایاجاسکاجس کی وجہ سے پروازیں تاخیر کا شکار رہیں جبکہ طیاروں کے لیے متبادل چھوٹا رن وے استعمال کیاجارہاہے جس پر غیرملکی پروازوں نے لینڈنگ سے انکار کردیا اوراپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں جبکہ طیارے کو ہٹانے کے لیے کراچی سے 11رکنی ٹیم پہنچ چکی ہے ۔

مزید :

قومی -Headlines -