ہیی نیو ایئر--- 2015ءکو 11 ڈاکوں کی سلامی

ہیی نیو ایئر--- 2015ءکو 11 ڈاکوں کی سلامی
ہیی نیو ایئر--- 2015ءکو 11 ڈاکوں کی سلامی

  

لاہور (ویب ڈیسک) نئے سال کی آمد پر شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے نتیجہ میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءسے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق سرور روڈ کے علاقہ میں 9 ڈاکو جاپان پلٹ کامران اور شہزادی کی کوٹھی میں گھس گئے اور اہلخانہ کو رسیوں سے باندھ کر لوٹ مار شروع کردی تاہم اس دوران ایک بچہ کمرے میں چھپ گیا اور پولیس کو طلاع کردی۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر 6 ڈاکوﺅں کو گرفتارکرلیا جبکہ تین ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

دنیا میں خوشی بڑھ رہی ہے ، 65 ممالک کے 70 فیصد لوگ زندگی سے مطمئن ہیں:سروے

دریں اثناءڈاکوﺅں نے جو ہرٹاﺅن ای بلاک میں خرم کے گھر سے 4 لاکھ روپے، ڈیفنس میں علی احمد کے گھر سے 4 لاکھ روپے، ڈیفنس بی بلاک میں امتیاز کے گھر سے2 لاکھ 10 ہزار روپے، مسلم ٹاﺅن کیمپس پل کے سامنے دانیال سے 2 لاکھ روپے، لوئر ما کے علاقہ میں ثاقب کے گھر سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے، شاہدرہ ٹاﺅن میں شفیق اور اس کی بیوی سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے، گلشن اقبال پارک کے قریب منیر اور اس کی فیملی سے دو لاکھ 50 ہزار روپے، جنوبی چھاﺅنی بھٹہ چوک کے قریب غفار اور اس کی فیملی سے 60 ہزار روپے، مصری شاہ میں سعید سے 50 ہزار روپے جبکہ باغبانپورہ میں آصف سے 15 ہزار روپے اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈیفنس سے لیاقت اور شیراکوٹ سے ثاقب کی گاڑیاں جبکہ اسلام پورہ سے کاشف، سول لائن سے منور، نولکھا سے رحمت اور ساندہ سے ریحان کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید :

لاہور -