تین روز سے دمام ایئرپورٹ پر پھنسے عمرہ زائرین حکومتی ”فرمان“کے منتظر

تین روز سے دمام ایئرپورٹ پر پھنسے عمرہ زائرین حکومتی ”فرمان“کے منتظر
تین روز سے دمام ایئرپورٹ پر پھنسے عمرہ زائرین حکومتی ”فرمان“کے منتظر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دمام ایئرپورٹ پر تین روز سے پھنسے پاکستانی عمرہ زائرین انتظار کی سولی پر لٹک گئے ہیں اور تاحال پاکستان کی طرف سے سعودی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت نہیں مل سکی ۔
تفصیلات کے مطابق دوروز قبل 300عمرہ زائرین کو لے کر جدہ سے لاہور آنیوالے سعودی طیارے کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کی بندش کی وجہ سے لینڈنگ کی اجازت نہ ملی اور اسلام آبادروانہ کیاگیاجہاں دھند کے باعث طیارہ لینڈنہ کرسکا اور واپس دمام ایئرپورٹ روانہ ہوگیا۔
سعودی حکام کے مطابق پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے علاوہ اسلام آباد، کراچی اور ملتان میں مسافروں کو اُتارنے کے لیے تیار ہیں لیکن پاکستانی حکام کی جانب سے تاحال گرین سگنل نہیں مل سکا۔

مزید :

قومی -