پرنسپل کو سکول اڑانے کی دھمکی دینے والا طالب علم گرفتار

پرنسپل کو سکول اڑانے کی دھمکی دینے والا طالب علم گرفتار
 پرنسپل کو سکول اڑانے کی دھمکی دینے والا طالب علم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روالپنڈی (ویب ڈیسک) سکول پرنسپل کو ازراہ مذاق سے ایس ایم ایس کرنے پر 17 سالہ طلب علم کو گرفتار کرلیا گیاہے۔تفصیلات کے مطاق ٹیکسلا کے پرائیویٹ سکول کے طالب علم حسنات ہاشم نے اپنی سکول پرنسپل کو دھمکی آمیز میسج کیا تھا ،جس میںسکول کو دھماکے سے اڑائے جانے کا کہا گیا تھا۔

امریکی پولیس نے نیند میں ڈوبی خاتون چور کو گرفتار کرلیا جاننے کیلئے کلک کریں
سکول انتظامیہ نے تھانے میں مقدمہ درج کرایا جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کی اور موبائل ڈیٹا سے یہ ایس ایم ایس ارسال کرنے والے شخص کی شناخت معلوم کرکے اس کو حراست میں لیا ہے۔
 ابتدائی تحقیقات میں لڑکے نے بتایا کہ اس نے یہ ایس ایم ایس مذاق کیا تھا تاکہ سکول کی انتظامیہ کو ڈرایا جاسکے جس سے سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ ہوجائے گا۔

مزید :

راولپنڈی -