پولیس اہلکاروں کی 12 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی
کابل (ویب ڈیسک) شمالی افغانستان میں مقامی پولیس اہلکاروں نے 12 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 11 روز قبل شمال مشرقی صوبہ کپیسا کے ضلع نجراب میں اس وقت پیش آیا جب مقامی پولیس کے 6 اہلکاروں نے ایک 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اسے شدید زخمی حالت میں سرک کنارے چھوڑا کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ لڑکی کے والدین حصول انصاف کے لئے کابل پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے افغان پارلیمان سے اس واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔