قومی جونیئرٹیم کے سلیکٹرباسط علی کو دھمکیاں ملنے کاانکشاف

قومی جونیئرٹیم کے سلیکٹرباسط علی کو دھمکیاں ملنے کاانکشاف
قومی جونیئرٹیم کے سلیکٹرباسط علی کو دھمکیاں ملنے کاانکشاف

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی جونیئرٹیم کے سلیکٹرباسط علی کومخصوص کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر دھمکیاں ملنے کاانکشاف ہواہے جس پراُنہوں نے پی سی بی حکام کو آگاہ کرتے ہوئے سیکیورٹی کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے باسط علی نے بتایاکہ اُن سے موبائل فون پر ادوکرکٹ ایسوسی ایشن کے ’چانڈیو‘ نے رابطہ کیا اور سندھ کی حکومت ، سابق صدر کو گالیاں دیناشروع کردیں جس کے بعد اُس شخص نے کہاکہ دودن کا وقت دیتاہوں ، پین ٹینگولر میں زاہد محمود کو سلیکٹ کریں جس کے جواب میں باسط علی نے مذکورہ شخص کو بتایاکہ ٹیم کے انتخاب میں اُن کا کوئی کردار نہیں ۔ باسط علی کی طرف سے انکار کے بعد مذکورہ شخص نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔

باسط علی نے بتایاکہ ٹیلی فونک دھمکیوں سے متعلق پی سی بی چیئرمین شہریارخان کو آگاہ کردیاگیاہے ۔

مزید :

کھیل -