مریخ مشن پر موجودخلائی گاڑی میں فنی خرابی ، ہیکنگ کے ذریعے ٹھیک کرنے کی کوشش

مریخ مشن پر موجودخلائی گاڑی میں فنی خرابی ، ہیکنگ کے ذریعے ٹھیک کرنے کی کوشش
مریخ مشن پر موجودخلائی گاڑی میں فنی خرابی ، ہیکنگ کے ذریعے ٹھیک کرنے کی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) مریخ مشن پر 10سال سے موجود خلائی روبوٹ ’اوپورچیونٹی ‘میں فنی خرابی آگئی ہے جسے دورکرنے کے لیے ناساماہرین نے ہیکنگ کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کافیصلہ کرلیاہے ، ماہرین کاخیال ہے کہ روبوٹ کی فلیش میموری کے ساتھ مسئلہ ہے۔
معروف برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی ‘ کے مطابق ناسا کے پروجیکٹ مینیجر جان کیلس نے بتایا کہ اوپورچیونٹی میں بھی ایک عام کمپیوٹر کی طرح دو اقسام کی میموری سٹوریج ہیں، مستقل میموری جیسے فلیش میموری یا ہارڈ ڈرائیو جس میں ڈیٹا کمپیوٹر کے بند ہونے کے باوجود محفوظ رہتا ہے اور عارضی میموری جیسے رینڈم ایکسس میموری، جو مشین کے بند ہونے پر ڈیٹا کو ضائع کر دیتی ہے۔
اُنہوں نے کہاکہ شاید پرانی ہو جانے کے باعث اوپورچیونٹی کی مستقل میموری کے ہارڈ ویئر میں کوئی خرابی پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے یہ تمام ڈیٹا کو عارضی میموری میں سٹور کر رہی ہے جو اوپورچیونٹی کے بند ہونے پر ضائع ہو جاتا ہے۔
مسئلے کو حل کرنے کے لیے ناسا کی ٹیم روور کے سافٹ ویئر کو ہیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے تا کہ یہ فلیش میموری کے ناقص حصے کو نظر انداز کر کے صیح حصے پر مستقل طور پر ڈیٹا سٹور کرے۔