شاہد آفریدی سٹار مارکیٹنگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

شاہد آفریدی سٹار مارکیٹنگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
 شاہد آفریدی سٹار مارکیٹنگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

  

کراچی (ویب ڈیسک) ملک کی سب سے بڑی پراپرٹی مارکیٹنگ کمپنی سٹار مارکیٹنگ نے شاہد آفریدی کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر لیاہے ۔انہوں نے رئیل سٹیٹ سیکٹر کے لئے سٹار مارکیٹنگ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہونے کے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی سب ے بڑی پراپرٹی مارکیٹنگ کمپنی سٹار مارکیٹنگ کے ساتھ مل کر ملک کے عوام کو معیاری ہاﺅسنگ کی فراہمی کے لئے کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے پہلے بھی سٹار مارکیٹنگ ان کے فاﺅنڈیشن کے ہسپتال پراجیکٹ کو بھرپور تعاون فراہم کررہی تھی اور اب میں سٹار مارکیٹنگ کے ساتھ مل کر معیاری ہاﺅسنگ کے شعبے کو تعاون فراہم کررہے ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سٹار مارکیٹنگ کے چیئرمین واثق نعیم نے کہا کہ شاہد آفریدی پوری قوم کے ہیرو ہیں اور ہم ان کے ساتھ مل کر بہت سی مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔ کراچی سے پشاور تک معیاری ہاﺅسنگ منصوبوں کو مارکیٹنگ سپورٹ فراہم کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ عوام کو اچھی ہاﺅسنگ سہولیات مل سکیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریئل سٹیٹ کے شعبے میں شاہد آفریدی، سٹار مارکیٹنگ کے برانڈ ایمبیسیڈر کی حیثیت سے پاکستان میں معیاری ہاﺅسنگ کو فروغ دینے کے لئے نہایت اہم کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر اخلاق احمد نے شاہد آفریدی اور سٹار مارکیٹنگ کے باہمی معاہدے کو ہاﺅسنگ سیکٹر کا سنگ میل قرار دیا۔ تقریب میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کراچی رﺅف اختر فاروقی، چیئرمین آباد جنید تالو، سابق چیئرمین محسن شیخانی، انصار برنی، معروف بلڈرز عابد لاکھانی، منیر سلطان، سلیم صالح، حنیف گوہر، جاوید اقبال، سینئر صحافیوں سمیت ایڈورٹائزنگ، مارکیٹنگ، شوبز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرا دکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

کھیل -