چین میں سال نو کی تقریب میں بھگدڑ مچ گئی ، 35افراد جاں بحق

چین میں سال نو کی تقریب میں بھگدڑ مچ گئی ، 35افراد جاں بحق
چین میں سال نو کی تقریب میں بھگدڑ مچ گئی ، 35افراد جاں بحق

  

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے شہر شنگھائی میں سال نو کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے کم ازکم 35 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔

چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی زنہوا کے مطابق یہ بھگدڑ نئے سال کے آغاز سے محض پچیس منٹ قبل شہر کے ہوانگ پو ڈسٹرکٹ میں واقع چین یی سکوائر میں مچی جہاں عوام کی بڑی تعداد دریا کے کنارے سنہ 2015 کے استقبال کی تقریب میں شرکت کے لیے جمع تھی۔

تاحال بھگدڑ مچنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم خبررساں ایجنسی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایاکہ بھگدڑ اس وقت شروع ہوئی جب ہجوم میں شامل افراد نے ایک عمارت سے پھینکے جانے والے نقلی کرنسی نوٹ جمع کرنے کی کوشش کی۔اس واقعے کے بعد چینی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور علاقہ خالی کروایا۔

مزید :

بین الاقوامی -