افغانستان میں شادی کی تقریب میں راکٹ گرنے سے 15باراتی جاں بحق

افغانستان میں شادی کی تقریب میں راکٹ گرنے سے 15باراتی جاں بحق
افغانستان میں شادی کی تقریب میں راکٹ گرنے سے 15باراتی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں ایک شادی کی تقریب میں راکٹ گرنے سے کم از کم 15 باراتی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق افغان صوبہ ہلمند کے ہلمند کے ضلع سنگین میں افغان فوجیوں اور طالبان شدت پسندوں کے مابین لڑائی کے دوران ایک راکٹ شادی کی تقریب کے شرکاءکے درمیان آگراجس کے نتیجے میں مرنیوالوں میں عورتیں و بچے بھی شامل ہیں ۔
راکٹ کا نشانہ بننے والے مکان کے مالک عبدالحلیم کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت مہمان دلہن کے استقبال کے لیے مکان کے باہر جمع تھے اور اُن کے اپنے 9بچے بھی لاپتہ ہوگئے ۔