وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی مشاورتی اجلاس جاری،عسکری قیادت کی شرکت
اسلام آباد(مانیڑنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ دہشت گردوں اور ان کے معاوین کے درمیان کوئی فرق نہیں رکھا جائے گابلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔وزیراعظم نوازشر یف کی زیرصدارت قومی سلامی سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں نواز شریف نے کہاہے کہ اس وقت پوری قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ہو چکی ہے اور سیاسی و عسکری قیادت درست وقت پر موثر اقدامات کرتے ہوئے کامیابی حاصل کر ے گی۔
اعلیٰ سطح اجلاس میں آرمی چیف راحیل شریف ،ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر ،وزیردفاع خواجہ آصف ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیراطلاعات پرویز رشید شریک ہیں۔اجلاس میں قومی ایکشن پلان اور خصوصی عدالتوں کے قیام سے متعلق اہم مشاورت جاری ہے جبکہ دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے پر اتفاق رائے کیا گیاہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہماری جنگ دہشت گردی ،خوف اور نفرت کے خلاف ہے اوراس وقت پوری قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ہو چکی ہے ۔ان کا کہنا تھا سیکیورٹی اداروں کی قریبانیا ںاور معصوموں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور جلد ہی بڑی کامیابی حاصل کریں گے۔