سعودی عرب نے ویزٹ ویزہ پرآنیوالوں کیلئے ہیلتھ انشورنس لازمی قراردیدی

سعودی عرب نے ویزٹ ویزہ پرآنیوالوں کیلئے ہیلتھ انشورنس لازمی قراردیدی
سعودی عرب نے ویزٹ ویزہ پرآنیوالوں کیلئے ہیلتھ انشورنس لازمی قراردیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے ویزٹ ویزا پرآنیوالے غیرملکیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس لازمی قراردے دی ہے تاہم حج و عمرہ زائرین اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے ۔یہ اعلان سعودی وزیر صحت کے زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس کے بعد سعودی کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کونسل کی طرف سے کیاگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی ویزے، اپنے قیام میں توسیع کے خواہشمند یا محض ٹرانزٹ کے لیے انہیں سعودی عرب میں مختصرا قیام کرنے کے خواہاں افراد کو ویزے کے حصول کے لیے ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ لازما پیش کرنا ہو گا۔
اس صورت میں ایسے تمام افراد کو کسی حادثے کے باعث ہنگامی علاج معالجے کی سہولیات کے علاوہ ابتدائی طبی امداد دی جا سکے گی۔ ان سہولیات میں ائیر ایمبولینس کی فراہمی بھی شامل ہوں گی جبکہ نئی ’ہیلتھ انشورنس پالیسی‘ کی منظوری سعودی کابینہ دے چکی ہے تاہم صحت کے حوالے سے یہ نئی اعلان کردہ اس نئی پالیسی کا اطلاق حج و عمرہ کے لیے آنے والوں اور سفارتی پاسپورٹس پر سعودی عرب آنے والوں پر نہیں ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے اس نئی سکیم کے نفاذ کے لیے کسی متعین تاریخ کا اعلان کیے بغیر یہ تصدیق کی ہے کہ اس فیصلے پر عمل در آمد میں دیر نہیں ہو گی۔