ذکی الرحمان لکھوی کے خلاف اغواءکیس کی سماعت مکمل، جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

ذکی الرحمان لکھوی کے خلاف اغواءکیس کی سماعت مکمل، جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ ...
ذکی الرحمان لکھوی کے خلاف اغواءکیس کی سماعت مکمل، جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ذکی الرحمان لکھوی کے خلاف غواءکیس کی سماعت مکمل ہو گئی ہے اور عدالت نے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذکی الرحمان لکھوی کو 2 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا جس کے بعد آج انہیں دوبارہ عدالت پیش کیا گیا جہاں دونوں فریقین نے اپنے اپنے دلائل پیش کئے۔ ذرائع کے مطابق ذکی الرحمان لکھوی کے خلاف اغواءکیس کی سماعت مکمل کر لی گئی ہے اور عدالت نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو کچھ ہی دیر میں سنائے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -