آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کا اجلاس

آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کا اجلاس
آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کا اجلاس
کیپشن: zardari

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صدارت میں پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کا اجلاس ہوا جس میں اے پی سی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمائ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران اور سینیٹرز نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کل (جمعہ) کے روز ہونے والی اے پی سی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہی حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون پر پیپلز پارٹی کے اراکین کے تحفظات پر بھی غور کیا گیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے (جمعہ) کے روز آل پارٹیز کانفرنس طلب کر رکھی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -