مسجد الحرام کے 77دروازے کھول دیئے گئے

مسجد الحرام کے 77دروازے کھول دیئے گئے
مسجد الحرام کے 77دروازے کھول دیئے گئے

  

مکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) توسیعی منصوبے کے تیسرے مرحلے پر جاری کام کے باوجود مسجدالحرام کے77دروازے کھول دیے گئے ہیں،ان ستتر دروازوں میں سے چھیالیس دروازے چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ اکتیس دروازے جمعہ کے روز نمازیوں کی بڑھی ہوئی تعداد کے پیش نظر کھولے جائیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق حرمین الشریفین کی مجلس انتظامی میں شعبہ ابواب حرم کے ڈائیریکٹر عبداللہ بن مھنا الطمیح نے بتایا ہے کہ بڑی تعداد میں دروازے فوری طور پر کھول دیے گئے ہیں تاکہ مسجد حرام میں آنے والے نمازیوں کی سہولت کا اہتمام ممکن ہو۔

انہوں نے بتایا ان دروازوں کے کھولے جانے کا مطلب ہے کہ ان کے ساتھ آب زم زم کی سہولت تک نمازیوں اور عمرہ کے لیے آنے والوں کہ رسائی با آسانی ممکن ہو گئی ہے اورمسجدالحرام میں آنے والوں کے لیے قرآنی نسخوں کی فراہمی بھی ان کی ضرورت کے مطابق ممکن ہو گئی ہے۔

اُن کاکہناتھاکہ توسیعی منصوبے کے تیسرے مرحلے کے تیزی سے جاری ہونے کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں دروازوں کو کھولنے کا مقصد مسجد حرام میں داخل ہونے اور باہر جانے میں درپیش مشکلات کو کم کرنا ہے۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -