ذکی الرحمان لکھوی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیدیا

ذکی الرحمان لکھوی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ...
ذکی الرحمان لکھوی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیدیا
کیپشن: Zaki Ul Rehman Lakhvi

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل مجسٹریٹ نے ذکی الرحمان لکھوی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیتے ہوئے 15 جنوری کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹرٹ نے پولیس کی جانب سے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیا ہے اور 15 جنوری کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ ذکی الرحمان لکھوی کو 2 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے بعد آج دوبارہ عدالت پیش کیا گیا جہاں دونوں فریقین نے اپنے اپنے دلائل پیش کئے۔ عدالت نے ابتدائی طور پر پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا تاہم اب عدالت نے یہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -