جعلی ایم این اے گاڑی سمیت بند

جعلی ایم این اے گاڑی سمیت بند
جعلی ایم این اے گاڑی سمیت بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)پولیس نے شیراکوٹ کے علاقے میں ایم این اے کی نمبر پلیٹ اورنیلی بتی لگا کر گھومنے والا شخص گرفتار کر لیا ہے۔ شیرا کوٹ پولیس کے مطابق انہوں نے جنرل ہولڈ اپ کے تحت علاقے میں ناکہ بندی کررکھی تھی کہ اسی دوران بند روڈ کے قریب نیلی بتی والی مشکوک گاڑی کو روکا گیا، گاڑی میں سوار شخص نے خود کو بہاولنگر کا ایم این اے ظاہر کیا۔

مردہ جانورں کے گوشت سے زہریلا گھی بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی جاننے کیلئے کلک کریں
 ابتدائی تفتیش کے مطابق معلوم ہوا کہ گاڑی پر ایم این اے کی نمبر پلیٹ اور نیلی بتی لگا کر گھومنے والا اویس احمد نامی شخص جعلی ایم این اے ہے،۔ پولیس نے ملزم کو گاڑی سمیت تھانے منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

لاہور -