وفاقی حکومت خیبر پختونخواہ کو پاکستان کو حصہ نہیں سمجھتی : پرویز خٹک

وفاقی حکومت خیبر پختونخواہ کو پاکستان کو حصہ نہیں سمجھتی : پرویز خٹک
 وفاقی حکومت خیبر پختونخواہ کو پاکستان کو حصہ نہیں سمجھتی : پرویز خٹک

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ان کے صوبے کو ملک کا حصہ ہی نہیں سمجھتی کیونکہ دوسرے صوبوں کے بر عکس پختونخواہ کے کے ساتھ مناسب رویہ روا نہیں رکھا جاتااورآئی ڈی پیز کے معاملے پر بھی وفاق نے صوبے کو ایک روپے تک کی مالی مدد فراہم نہیں کی۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود لاکھوں افغان مہاجرین قیام امن کیلئے خطرہ ہیں، انہیں امدادی کمیپوں تک محدود کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا روڑ میپ جاری کرے کیونکہ ان کی اکثریت بھی اب اپنے ملک واپس جانا چاہتی ہے۔

ہیرالڈ نے 2014ءکا اعزاز پاکستان کے شہید طالبعلم اعتزاز کے نام کردیا

مزید :

پشاور -اہم خبریں -