شہدائے پشاور کا پیغام ہے کہ ہمارے بعد اندھیرا نہیں، اجالا ہونا چاہئے: سراج الحق

شہدائے پشاور کا پیغام ہے کہ ہمارے بعد اندھیرا نہیں، اجالا ہونا چاہئے: سراج ...
شہدائے پشاور کا پیغام ہے کہ ہمارے بعد اندھیرا نہیں، اجالا ہونا چاہئے: سراج الحق
کیپشن: Siraj ul Haq

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ شہدائے پشاور کا پیغام ہے کہ ہمارے بعد اندھیرا نہیں بلکہ اجالا ہونا چاہئے، پشاور نے ملک کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں، اسے بہادروں کا شہر قرار دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ تاریخ میں سانحہ پشاور جیسا واقعہ کبھی نہیں ہوا، شہدائے پشاور کا غم صرف لواحقین کا نہیں، پوری قوم کا ہے، پشاور آنا وزیراعظم کا فرض تھا، ہم پر کوئی احسان تو نہیں، اگر میں وزیراعظم ہوتا تو سکول جا کر خود بچوں کو پڑھاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ 16 دسمبر کو ایل آر ایچ میں معصوم چہرے تابوتوں میں بند کئے گئے اور پہلی مرتبہ پھولوں کے جنارے ہم نے خود پڑھائے۔ انہوں نے حملے میں بچ جانے والے بچوں کو حوصلے اور آرمی پبلک سکول کی پرنسپل کو سلام پیش کیا اور کہا کہ قوم کو حوصلہ دینا قیادت کا کام ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ پشاور نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، پشاور کو بہادروں کا شہر قرار دیا جائے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -