حیدر آباد کی آئل مل میں آتشزدگی،15 ہزار مربع فٹ چھت بھی زمین بوس

حیدر آباد کی آئل مل میں آتشزدگی،15 ہزار مربع فٹ چھت بھی زمین بوس
حیدر آباد کی آئل مل میں آتشزدگی،15 ہزار مربع فٹ چھت بھی زمین بوس

  

حیدر آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کوٹری کے علاقے میں قائم آئل فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں وہاں موجود کینولا اور سن فلاور کی ہزاروں بوریاں جل کے راکھ ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے علاقے کوٹری میں موجود آئل فیکٹری مین اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے فوری طور پر پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آئل فیکٹری کی 15 ہزار مربع فٹ کی چھت بھی اس آتشزدگی کے نتیجے میں زمین بوس ہو گئی جبکہ وہاں موجودکینولا اور سن فلاور کی ہزاروں بوریاں بھی جل کے راکھ ہو گئیں۔

سانحہ پشاور، متاثرہ بچوں کی آپ بیتی نے سب کو رلا دیا

آگ لگنے کے بعد امدادی کاروائیاں شروع کر دیں گئیں جبکہ فائر برگیڈ کے پاس آلات کی کمی کے باعث آگ پر قابو پانے کے ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر برگیڈ کی صرف 2گاڑیاں آگ بجھانے کی کاروائی میں شریک ہیں جبکہ تیز ہوا کے باعث امدادی کارواﺅں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید :

حیدرآباد -اہم خبریں -